ربیع الاول کا چاند آتے پوری دنیا میں میلاد النبیؐ کی رنگ و نور سے بھرپور محافل اور میلاد النبیؐ کے جلوس شروع ہو جاتے ہیں ۔ میلاد النبی کے سلسلہ میں دعوت اسلامی سپین کے زیر اہتمام جلوس میلاد مصطفی صلی اللّہ علیہ وسلم مسجد فیضان مدینہ بادالونا سے شروع ہوا ۔ اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس فیضان مدینہ بادالونا پر اختتام پذیر ہوا۔
جلوس کے راستے میں عاشقان رسول اللہ کی مٹھائی جوس پانی اور دیگر خرد نوش اشیاء سے تواضع بھی کی گئی ۔ جلوس میلاد النبی صلی اللّٰہ میں عاشقان رسول اللہ نے کثیر تعداد شرکت کی۔ جلوس میں بچوں ۔ نوجوان اور ضعیف عمر کے افراد شریک ہوئے کی ۔ تمام راستے جلوس میں بنی کریم پر درود سلام اور ذکر جاری رہا۔
جلوس کی قیادت دعوت اسلامی یورپ کے نگران اُسید رضا عطاری دعوت اسلامی کاتالونیا کے نگران مولانا ارشد عطاری ۔ اور پرنسپل جامعہ المدینہ دعوت اسلامی مولا شہباز مدنی نے کی۔
Comments are closed.