اسلام آباد: پیاز ، ٹماٹر، آلو اور ایل پی جی سمیت انیس اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔ انڈے سردیوں سے پہلے ہی کر تین سو روپے درجن تک جا پہنچے۔سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 37.07فیصد تک جاپہنچی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 11 روپے مہنگے ہوکر 103 فی کلو، چینی 1 روپے اضافے سے 158 روپے کلوجبکہ ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر 98 روپے مہنگا ہوکر 3 ہزار 232 روپے کاہوگیا۔۔ پیاز 12 روپے فی کلو، آلو 2 روپے جبکہ انڈے 3 روپے مزید مہنگے ہوکر سردیوں سے پہلے ہی کر 300 روپے درجن تک جا پہنچے ۔ لہسن ،آلو ، تازہ دودھ، دہی، چھوٹا گوشت اورخشک دودھ کے دام بھی مزید بڑھ گئے ۔
ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ پیٹرولیم مصنوعات، چکن اوردالوں سمیت 16 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی ۔
Comments are closed.