سکیورٹی فورسز کے آپریشن ، مطلوب دہشتگرد سمیت 6 ہلاک، 4 جوان شہید

 اسلام آباد: وطن عزیز کو دہشتگردی کے ناسور سے پاک کرنے کا عزم ، ،سکیورٹی فورسز کے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں شرپسندوں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہیں، مزید چھ دہشتگرد ہلاک ، انتہائی مطلوب دہشتگرد حضرت زمان عرف خوارے ملا ء بھی مارا گیا۔ بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے چار جوانوں نے جان وطن پر نچھاور کر دی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غریوم میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا ۔ کارروائی میں چھ دہشتگردجنم واصل جبکہ پاک فوج کے تین جوان 36 سالہ لانس نائیک تبسم الحق ، 30 سالہ سپاہی نعیم اختر اور 23 سالہ سپاہی عبدالحمید جام شہادت نوش کرگئے ۔ ہلاک دہشتگرد خوارے ملا دہشتگردی کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث اور سکیورٹی فورسز کو مطلوب تھا۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے علاقہ اسمان منزہ میں بھی سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ سپاہی فرمان علی شہید ہوگئے ۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر علاقے میں کلیرنس آپریشن جاری ہے ۔افواجِ پاکستان وطن عزیز سے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں ، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں مسلح افواج کے حوصلوں کو مزید بلند کرتی ہیں۔

Comments are closed.