سپین کے شہر ویلنسیا میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ کیا گیا جس میں مقامی اور غیر ملکی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرے کی کال فلسطینی تنظیمات اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیمات نے دی تھی۔
مظاہرے میں شریک افراد نے پلے کارڈز اوع بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے بائیکاٹ اسرائیل، غزہ کو بچائیں، جنگ بندی کے لئے نعرے لگائے۔
مظاہرے میں شریک افراد نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کروائی جائے۔ سپین میں فلسطین کے حق گزشتہ ایک مہینے سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments are closed.