اسرائیل حماس تنازعہ، تاراگونا پولیس نے حساس مقامات کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا

بارسلونا۔ ہسپانوی پولیس نے تاراگونا کے اہم مقامات کی سیکیورٹی کو سخت کردیاہے۔ حکام کی جانب سے یہ فیصلہ روس یوکرین کے بعد اب اسرائیل حماس تنازعہ کے باعث کیاہے

پولیس نے تاراگونا کی بندر گاہ، ریوس ائیرپورٹ، نیو کلئیر پاور پلانٹس کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔کاتالان نیوز ایجنسی کے مطابق لیفٹننٹ کرنل جوردی نے کہاہے کہ سیکرٹری اسٹیٹ کی جانب سے موصول ہونے والی ہدایات کے تناظر میں یہ اقدامات کئے گئے ہیں۔

اکتوبر میں پولیس نے اسرائیل حماس جنگ کے بعد بارسلونا میں مقیم یہودی برادری کےلئے حفاظتی گشت میں اضافہ کردیایے۔اسرائیلی قونصل خانہ اور عبادت گاہوں، ایف سی بارسلونا گراونڈ کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیاہے۔

Comments are closed.