شوکت عزیزصدیقی کے الزامات بے بنیاد اورمن گھڑت ہیں: فیض حمید

جنرل ( ر ) فیض حمیدنے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے تمام الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے سپریم کورٹ میںجسٹس شوکت عزیز صدیقی کیس میں جواب جمع کرا دیا، انہوں نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے تمام الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ۔
جنرل ( ر ) فیض حمید کی جانب سے جواب میں عدلیہ پر اثرانداز ہونے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی سے کبھی رابطہ نہیں کیا، نہ ان سے ملا اور نہ ہی نواز شریف کے متعلق بات ہوئی۔سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ شوکت عزیز صدیقی نے اپنی تقریر اور جوڈیشل کونسل کے سامنے کسی ملاقات کا ذکر بھی نہیں کیا۔
جنرل ( ر ) فیض حمید کے مطابق کبھی یہ نہیں کہا کہ ہماری دو سال کی محنت ضائع ہوجائے گی، شوکت عزیز صدیقی کے تمام الزامات بعد میں آنے والے خیالات کے مترادف ہیں۔

Comments are closed.