امریکی لاک ہیڈ مارٹن اور سعودی کمپنیوں کے مابین معاہدہ

امریکی ہتھیار ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے اپنے میزائل ڈیفنس سسٹم کے پرزے تیار کرنے کے لیے سعودی کمپنیوں کو ٹھیکے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس بارے میں معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں طے پایا ہے جب امریکہ مشرق وسطیٰ میں ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

لاک ہیڈ نے حال ہی میں جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (ٹی ایچ اے اے ڈی) سسٹم کے ذیلی معاہدے سعودی عرب کی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے نیز ہتھیار سازی کی امریکی مہارت سعودی عرب کو منتقل ہو سکے گی۔

اس حالیہ معاہدے کا اعلان حال ہی میں دارالحکومت ریاض میں عالمی دفاعی شو کے موقع پر کیا گیا۔

ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، قومی ملکیت والی سعودی عریبین ملٹری انڈسٹریز نے اس تقریب میں 11 مختلف معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

یہ معاہدے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے وقت طے پائے ہیں۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.