غزہ جنگ بندی مذاکرات پیش رفت کے بغیر ختم

غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالوں کی رہائی پر حماس کے ساتھ تین روزہ مذاکرات رمضان کے مہینے کے شروع ہونے سے ایک ہفتے سے بھی قبل منگل کو بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئے۔

امریکہ، قطر اور مصر نے ایک ایسے معاہدے کی ثالثی کی کوشش میں ہفتوں صرف کیے ہیں، جس کے تحت حماس چھ ہفتے کی جنگ بندی، کچھ فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور اس محصور علاقے میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے امداد کی ترسیل کے بدلے 40 یرغمالوں کو رہا کرے گا۔

مصری حکام نے کہا کہ بات چیت کا تازہ دور ختم ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس نے ایک تجویز پیش کی جس پر ثالث آنے والے دنوں میں اسرائیل کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

نیتن یاہو کی جنگی کابینہ کے رکن اور ان کے اہم سیاسی حریف بینی گینٹز نے واشنگٹن میں سینئر امریکی حکام سے ملاقات کی جس کی نیتن یاہو نے مخالفت کی، جو اسرائیلی قیادت میں بڑھتی ہوئی خلیج کی تازہ ترین علامت ہے۔

نیتن یاہو جنگی کابینہ کے رکن گینٹز کا کہنا ہے کہ یرغمالو ں کے بارے میں کوئی ڈیل نہ ہوئی تو رفح آپریشن رمضان کے ساتھ ہی شروع ہو سکتا ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

 

Comments are closed.