روس میں تین روزہ صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز۔ ان انتخابات میں صدر ولادیمیر پوٹن کا کوئی قابل ذکر حریف موجود نہیں ہے، اس لیے ان کی کامیابی کو یقینی مانا جا رہا ہے۔
ناقدین کے مطابق روس میں آمریت کا بول بالا ہے، تاہم اس کے باوجود 15 سے 17 مارچ کے درمیان ملک میں صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ اس کے لیے جمعہ کی صبح پولنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔
صدر ولادیمیر پوٹن گزشتہ 25 برسوں سے روس پر حکمرانی کر رہے ہیں اور پانچویں بار بھی ان کی کامیابی کے امکان روشن ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ کم از کم سن 2030 تک اقتدار میں رہیں گے۔
انتخابات سے پہلے ہی تمام سرکاری ٹی چینلز پر 71 سالہ پوٹن کو ایک ایسے قومی رہنما کے طور پر پیش کیا گیا، جو کسی بھی ممکنہ حریف سے اعلی ہو۔
سوویت دور کے رہنما جوزف اسٹالن کے بعد پوٹن روس میں کسی بھی حکمراں سے زیادہ عرصے تک اقتدار میں رہ چکے ہیں۔ وہ سن 2000 سے روسی صدر ہیں۔ روسی آئین میں چونکہ صدر کی مسلسل دو مدت کی حد ہے، اس لیے وہ درمیان میں چار برس تک وزیر اعظم کے عہدے پر بھی رہے۔
Comments are closed.