امریکہ کے سابق نائب صدر مائیک پینس کا ٹرمپ کی حمایت نہ کرنے کا اعلان

امریکہ کے سابق نائب صدر مائیک پینس نے رواں برس شیڈول صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں مائیک پینس کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی اس فیصلے پر حیرت نہیں ہونی چاہیے۔

مائیک پینس بھی ری پبلکن صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے ٹرمپ کے مدِمقابل تھے، تاہم ووٹنگ شروع ہونے سے قبل وہ دست بردار ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ پرائمری انتخابات میں کامیابی کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر صدر جو بائیڈن کے مدِمقابل آنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.