وزیر اعظم نے اوگرا اور گیس کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ایک ماہ میں گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی فرانزک آڈٹ رپورٹ پیش کی جائے ۔ گیس چوری اور ناقص کارکردگی سے بھی آگاہ کیا جائے ۔
گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے سخت برہمی کا اظہا رکیا ہے۔وزیر اعظم نے وزارت توانائی کو مجموعی طو رپر ایک سے 3 ماہ کے اندر 16 ٹاسک مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔تین ماہ میں گیس انفراسٹرکچر، گیس چوری اور ناقص کارکردگی کی رپورٹ پیش کی جائے جبکہ ایران، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی مانیٹرنگ کیلئے فوری طور پر بین الوزارتی کمیشن قائم کیاجائے ۔ایک ماہ میں سرپلس بجلی کے استعمال کیلئے نئے انڈسٹریل زون تیار کرنے کا منصوبہ پیش کیا جائے ۔ وزیر اعظم نے پاور اور پٹرولیم ڈویژن کو گردشی قرض کا حل تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔
Comments are closed.