بارسلونا میں مسلم کمیونٹی کی جانب سے شاندار فیملی افطار ڈنر کا اہتمام

بارسلونا میں مسلم کمیونٹی نےمل کر ایک فیملی افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ افطار کی تقریب کے دوران عربی، افریقی اورپاکستانی نعت خوانوں نےمحفل کو اپنے صوفی کلام سے چار چاند لگا دئیے

بارسلونا میں مسلم کمیونٹی نی مل کر ایک فیملی افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔جس میں مقامی انتظامیہ، ہسپانوی برادری یا مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی مسلم کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔

افطار کی تقریب کے دوران عربی، افریقی اورپاکستانی نعت خوانوں نےمحفل کو اپنے صوفی کلام سے چار چاند لگا دئیے۔

 کھلے اسمان تلےمخصوص اسپیکر پر اذان کی آواز کے ساتھ افطار اورنماز باجماعت نماز کاخصوصی اہتمام کیا گیاتھا۔

فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک دیوار پر رنگ کیاگیا۔ 23 مارچ 1940 کی یادمیں محفل کو مینار پاکستان اور قائد اعظم محمد علی جناح کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھیں۔

 افطار پارٹی کا اہتمام کرنے میزم پاکستانی طلباء تنظیم Ecop، یوتھ پاک فیڈریشن، ثقافتی مرکز ابراہیم، سینیگال کی خواتین تنظیم کانم، دہیرہ مریدیہ، عربی تنظیم ایدراک، اور مانوس دی فاطمہ کے ساتھ ساتھ کامیڈر سولڈاری گریگل، کاسال باری بیسوس اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے کیاگیاتھا۔

Comments are closed.