تربت: نیول بیس پر حملہ ، 4 افراد ہلاک، بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کر لی

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق حکومت اور پولیس حکام نے بتایا ہےکہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے پیر کی رات بدامنی کے شکار صوبےبلوچستان میں تربت میں نیول بیس پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے چار حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔ بلوچستان لیبریشن آرمی نے اس حملے کی ذمہ داری کا دعویٰ کیا ہے۔

اس حملے میں صدیقی ایر اسٹیشن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، جس کی ذمہ داری کالعدم علیحدگی پسند بلوچستان لبریشن آرمی کی مجید بریگیڈ نے قبول کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ باغیوں کو بلوچستان کے ضلع تربت میں بحریہ کے مرکز میں داخل ہونے کی کوشش کرتے وقت فوری طور پر ہلاک کر دیا گیا۔

فوج کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا، جس کی بعد میں ایک بیان جاری کرنے کی توقع تھی۔

ذرائع کے مطابق واقعہ پیر کی شب تقربیاً 10 بجکر30 منٹ پر تربت شہر سے 12 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع نیول بیس پر دہشتگروں نے حملہ کیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے پہلے نیول بیس کے مین گیٹ سے داخل ہونے کی کوشش کی اس دوران علاقے سے دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں آتی رہی۔

دھماکوں کی آواز کے بعد ٹیچنگ ہسپتال تربت میں ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کی گئی۔

پولیس اور فورسز کی بڑی تعداد نیول بیس کے قریب پہنچی اور پورے علاقے کو قبضے میں لے لیا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.