ورلڈ موئے تھائی چیمپئین شپ: پاکستان کے آغا کلیم نے لائٹ فلائی ویٹ کا ایونٹ جیت لیا

تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والی عالمی چیمپئین شپ میں پاکستانی نوجوان آغا کلیم نے لائٹ فلائی ویٹ کا ایونٹ جیت لیا۔

ورلڈ موئے تھائی چیمپئین شپ میں پاکستانی نوجوان نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا، 23 سالہ آغا کلیم نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والی عالمی چیمپئین شپ میں لائٹ فلائی ویٹ کا ایونٹ جیت لیا۔

آغا کلیم نے 51 کلو گرام کی کیٹگری میں فتح کے جھنڈے گاڑدیے، پہلی فائٹ میں انہوں نے کرغزستان کے دو مرتبہ کے عالمی چیمپین کو پوائنٹس پر شکست دی اور دوسرے مقابلے میں نیپالی کھلاڑی کو 50 سیکنڈ میں زیرکیا۔ چیمپئین شپ میں 40 ممالک سے تعلق رکھنے والے 5 سو سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.