برطانوی دارا لحکومت میں قائم فارسی ٹیلی ویژن کے میزبان پوریا زیراتیکو کو ان کے گھر کے باہر چاقو کے وار کر کے زخمی کیا گیا۔
برطانوی دار الحکومت میں قائم ایک فارسی ٹی سی چینل کے میزبان پوریا زیراتیکو کو ان کے گھر کے باہر چاقو کے وار کر کے زخمی کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
پولیس حکام کے مطابق لندن میں قائم ایک فارسی چینل ایران انٹرنیشنل کے ایک پریزینٹر پوریا زیراتی کو جمعہ کی سہ پہر چاقو سے وار کر کے زخمی کر دیا گیا۔ تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔برطانوی انسداد دہشت گردی کی پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ایران کی سخت گیر مذہبی حکومت کو طویل عرصے سے اس ٹیلی ویژن چینل کی جانب سے تنقید کا سامنا رہا ہے۔ اس واقعے کے بعد فارسی زبان کے اس سیٹلائٹ نیوز چینل کو لاحق خطرات پر تشویش بڑھ رہی ہے۔
لندن کی میٹروپولیٹن پولیس(میٹس) کے مطابق زیراتی پر حملہ برطانیہ میں مقیم ایرانی صحافیوں کو دی جانے والی حالیہ دھمکیوں کی ایک عملی کڑی ہے۔ اس حملے کے محرکات کے متعلق جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.