سپین،سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد کا بارسلونا کا دورہ،گورنر بارسلونا، چیمبر آف کامرس کے صدر سے ملاقات

سپین میں پاکستان کے سفیرڈاکٹر ظہور احمد نے صوبہ کاتالونیا کے صدر مقام بارسلونا کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انھوں نے بارسلونا کی گورنر جوزفین بلتران سے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بارسلونا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

سفیر پاکستان نے پاکستانی کاروباری افراد کے وفد کے ہمراہ بارسلونا چیمبر آف کامرس کے صدر سے ملاقات بھی کی۔ملاقات میں پاکستانی کاروباری افراد کی ترقی اور ان کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے گفت وشنید کی گئی۔ چیمبر آف کامرس کے صدر نے پاکستانی کمیونٹی کو محنتی قرار دیا۔

دورے کے دوران سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد اور قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیرسے مختلف پاکستانی تنظیمات جن میں پاک فیڈریشن، ای یو پاک فیڈریشن اور ماہر سماجیات طاہر رفیع نے ٹیم کے ہمراہ ملاقات کی

ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی درپیش مسائل اور ان کے حل سے متعلق بات چیت کی گئی۔

پاکستانی کمیونٹی کے وفود نے اپوسٹل سروس کے حوالے سے مسئلے کی نشاندہی کی جس پر سفیر پاکستان اور قونصل جنرل نے متعلقہ حکام کے ساتھ بات چیت کی یقین دہانی کروائی۔

سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے کہاکہ سپین میں مقیم پاکستانیوں کو اپنے بچوں کو تعلیم ضرور دلوانی چاہیے اور مقامی طور پرسیاسی و سماجی تمظیمات کو ضرور حصہ بننا چاہیے۔

سفیر پاکستان کے دورہ بارسلونا کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ دورے کے اختتام پر امانت حسین مہر، شعیب ورک چوہدری اشفاق کی جانب سے ساحل سمندر پر واقع خوبصورت ریسٹورنٹ پر عشایے کا اہتمام کیاگیا۔

گورنر سے ملاقات میں سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد کے ہمراہ قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر اور پاکستانی پاکستانی بزنس کمیونٹی کے وفد میں چوہدری امانت حسین مہر ۔ محمد اقبال چوہدری ۔ چوہدری اشفاق باغاں والا ۔ چوہدری شعیب ورک اور حافظ عبدالرزاق صادق شامل تھے۔

Comments are closed.