فیصل بینک کا ٹریڈ فنانس گارنٹی سہولت کیلئے آئی ایف سی سے اشتراک

فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کرلی ہے، جو آئی ایف سی کے گلوبل ٹریڈ فنانس پروگرام (جی ٹی ایف پی) کے تحت ورلڈ بینک گروپ کا ممبر ہے۔ اس اشتراک کے ذریعے آئی ایف سی فیصل بینک کے لیے ٹریڈ فنانس گارنٹی سہولت امکانات کا جائزہ لے گا، جس کا مقصد بینک کے ٹریڈ فنانس پروگرام کو ترقی دینا اور صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

ٹریڈ فنانس گارنٹی سہولت کے ذریعے ایف بی ایل مقامی کاروباری اداروں کو زیادہ بہتر طریقے سے تجارتی خدمات فراہم کرے گا، جس سے کاروباری ادارے سہولت کے ساتھ، محفوظ طریقے سےبین الاقوامی تجارت کرسکیں گے۔ آئی ایف سی کے عالمی نیٹ ورک اور مہارت سے فائدہ اٹھاتے  ہوئے یہ سہولت پاکستان کے تجارتی شعبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔

اس شراکت داری کو حتمی شکل دینے کے لیے 25 ستمبر 2024 ءکوایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایف بی ایل اور آئی ایف سی کے درمیان انگیجمنٹ لیٹر پر دستخط کیے گئے۔ تقریب میں آئی ایف سی کے ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ، پاکستان اور افغانستان خواجہ آفتاب احمد اور ان کی ٹیم نے شرکت کی۔

فیصل بینک لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے پاکستانی مارکیٹ سے آئی ایف سی کی وابستگی کو سراہتے ہوئے کہا ”آئی ایف سی کے گلوبل ٹریڈ فنانس پروگرام کے تحت یہ شراکت داری ہمارے لیے باعث مسرت ہے، جس سے ہماری ٹریڈ فنانسنگ کی صلاحیت میں اضافہ  ہوگا۔  یہ سہولت آئی ایف سی کے ساتھ multifaceted strategic engagement  میں پہلا قدم ہے۔”

آئی ایف سی کا گلوبل ٹریڈ فنانس پروگرام (جی ٹی ایف پی) 2005 سے پاکستان میں کام کر رہا ہے اور پروگرام کے لیے پاکستان  ایک اہم مارکیٹ ہے۔ پروگرام نے اپنے آغاز سے اب تک 6.6 ارب ڈالرز اور مالی سال 23 ء میں 1.4 ارب ڈالرز کے مجموعی جی ٹی ایف پی کمٹمنٹس کیے ہیں۔

آئی ایف سی کے ساتھ یہ تعاون ایف بی ایل کی عالمی تجارت میں اپنا حصہ بڑھانے اورصارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدید، شریعہ کمپلائنٹ سلوشنز فراہم کرنے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) کے بارے میں
فیصل بینک لمیٹڈ پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک ہے، جو ریٹیل، کارپوریٹ اور انویسٹمنٹ بینکنگ  میں شریعہ کمپلائنٹ مصنوعات اور خدمات کی وسیع رینج پیش کرتا ہے۔ جدت اور قابلیت کے ساتھ ایف بی ایل اپنے صارفین کو بہترین بینکنگ خدمات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.