بارسلونا چھاتی کے کینسر کی آگاہی مہم ریس میں 35 ہزار خواتین کی شرکت

بارسلونا میں خواتین کی ریس کے بیسویں ایڈیشن کا انعقاد ہوا جس میں 35 ہزار سے زائد خواتین شریک ہوئیں۔ایونٹ کا مقصد چھاتی کے کینسر کی روک تھام کے لئے آگاہی فراہم کرناتھا۔ ایونٹ میں کھیلوں کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔

منتظمین کی جانب سے سال 2024 کے ریس ایڈیشن کو بہترین قرار دیاہے ریس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال 2000 زیادہ شرکاء نے شرکت کی۔ صنفی تشدد کی ہیلپ لائن 016 کو بھی نمبر بب کے ذریعے پروموٹ کیاگیا۔

ایتھلیٹ کرسٹینا سلوا نے 28:18 منٹ پر فاصلہ مکمل کرتے ہوئے پہلی،سارہ بینڈی دوسری، سلویا سیگورا نے 30:36 منٹ پر فاصلہ طے کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ریس ایڈیشن کا مقصد چھاتی کے کینسر کی تحقیقات کے لئے فنڈاکٹھا کرناہے۔ ابھی تک 1.77ملین یورو فنڈ اکٹھا کیاجاچکاہے۔

ریس میں شریک خواتین نے گلابی رنگ کے کپڑے زیب تن کررکھے تھے جس سے بارسلونا شہر بھی گلابی رنگ میں ڈھل گیا۔ریس کے شرکا کا کہنا تھا کہ چھاتی کے کینسر کے متعلق بات چیت ضرور ہونی چاہیے اس سے عوام کو آگاہی ملے گی۔اس کے ساتھ بریسٹ کینسر کا شکار مریض کی دیکھ بھال سے متعلق جاننا بھی ضرری ہے۔

Leave A Reply