ڈونلڈ ٹرمپ کا حامیوں سے خطاب: امیگریشن پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدارت کے پہلے ہی دن امیگریشن کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ واشنگٹن ڈی سی کے کیپٹل ون ارینا میں منعقدہ ‘میک امریکہ گریٹ اگین وکٹری ریلی’ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدے پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا، “کل جب سورج طلوع ہوگا تو ہمارے ملک میں در اندازی رک جائے گی۔” ان کے اس بیان نے ان کے امیگریشن پالیسی پر سخت موقف کو مزید واضح کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑی مہم کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم امریکہ کی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور غیر قانونی امیگریشن کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے۔

خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حمایت کی بدولت وہ الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوئے اور اب وہ عوام سے کیے گئے وعدے نبھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ٹرمپ کل باضابطہ طور پر امریکہ کے 45ویں صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ ان کے خطاب کو ان کی آئندہ امیگریشن پالیسی کا آغاز سمجھا جا رہا ہے، جس کے تحت امریکہ میں سخت پابندیاں متوقع ہیں۔

Comments are closed.