امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیار دنیا کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیے تو دنیا کو تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امریکی ٹی وی چینل Fox News پر نشر ہونے والے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا، “وہ (ایرانی) جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتے، اگر انھوں نے حاصل کر لیے تو پھر سب ہی انھیں حاصل کر لیں گے اور اس کے بعد ہر چیز تباہ ہو جائے گی۔”
ٹرمپ نے اپنے بیان میں ایران کے جوہری عزائم کو خطے اور عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔
ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو یہ دیگر ممالک کو بھی انہیں حاصل کرنے کی ترغیب دے سکتا ہے، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر جوہری ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہو سکتی ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں، اور ایران کی جوہری سرگرمیوں کو عالمی برادری کے کئی حلقوں میں تشویش کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔
Comments are closed.