پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے 2020 میں یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) کی جانب سے عائد کردہ پابندی کے حالیہ خاتمے کے بعد بارسلونا کے لیے اپنی براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے
پی آئی اے آنے والے چندہفتوں میں بارسلونا کے لئے دوبارہ کام شروع کرے گا، اس سے قبل بارسلونا سے اسلام آباد، لاہور اور سیالکوٹ کے لئے پروازیں بارسلونا سے اڑان بھرتی تھیں۔ یہ اعلان پی ئی اے کی پیرس واپسی کے بعد سامنے آیاہے۔
پی آئی اے پائلٹس کے لائسنس جعلی ہونے کی خبر کے بعد یورپی سیفٹی ایجنسی نے یورپ کے لئے پی آئی اے کی پروازیں معطل کردی تھیں جس کے نتیجے میں ایئر لائن کو سالانہ 150 ملین ڈالر کا نقصان ہورہاتھا۔پی آئی ے طیاروں کے اسپیئر پارٹس کی کمی کی وجہ سے 2023 کے آخر میں دیوالیہ ہونے کے بہت قریب تھی۔
Comments are closed.