بنیان المرصوص میں کامیابی امن کی جیت ہے، پاکستان نے ہمیشہ جنگ پر امن کو ترجیح دی: ڈی جی آئی ایس پی آر
کراچی – ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ “بنیان المرصوص” میں کامیابی امن کی جیت ہے، اور پاکستان نے ہمیشہ جنگ کے بجائے امن کو فوقیت دی ہے۔
یہ بات انہوں نے سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلباء کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران کہی، جہاں طلباء نے ان کا پُرجوش استقبال کیا اور قومی، دفاعی اور سیکیورٹی امور پر مختلف سوالات کیے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:
> “آپ نوجوانوں نے معلومات کی جنگ (information warfare) میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔”
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی افواج منظم، پیشہ ور اور آئین کے پابند ادارے ہیں، جو ریاستی احکامات کے مطابق قومی سلامتی کے لیے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ:
> “پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر (Net Regional Stabilizer) کا کردار ادا کرتا رہے گا۔”
طلباء کا جذبہ اور ردِ عمل
طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ براہِ راست نشست کو بے حد سراہا۔ ان کا کہنا تھا:
> “ہم اپنے وطن کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ چاہے کسی بھی محاذ پر پاک فوج کا ساتھ دینا پڑے۔”
طلباء نے اس انٹریکشن کو حوصلہ افزا اور متاثر کن قرار دیتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز جاری رکھے جائیں۔ آخر میں انہوں نے نعرہ بلند کیا:
“پاکستان ہمیشہ زندہ باد!”
Comments are closed.