اسلام آباد: عالمی ٹینس فیڈریشن نے رواں برس ستمبر میں پاکستان میں ہونے والے پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی کیلئے تیاریوں اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
آئی ٹی ایف کے دو رکنی وفد نے سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی رواں سال ستمبر میں شیڈول ہے، بھارتی ٹیم تاریخ میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی۔
جائلزروبنز اوررچرڈ سائمن پرمشتمل انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے وفد نے پاکستان سپورٹس بورڈ، پی ٹی ایف کمپلیکس اور ہوٹلز سمیت دیگر مقاما ت کا دورہ کیا۔ وفد نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ سے ملاقات بھی کی۔
آئی ٹی ایف وفد نے رواں سال 14 اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والی پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی کیلئے تیاریوں پراطمینان کا اظہارکیا۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹینس ٹیم 55 سالہ ڈیوس کپ ٹینس کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی۔
Comments are closed.