میں نے پورا قرآن حرف بہ حرف پڑھا، یہ آئینے کی طرف شفاف ہے:اداکار ول سمتھ

ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ نے”شاہد” پلیٹ فارم پر “بگ ٹائم پوڈ کاسٹ” پروگرام کے ذریعے صحافی عمرو ادیب کوانٹرویو دیتے ہوئے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

العربیہ کے مطابق انہوں نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے رمضان کے مہینےمیں پورا قرآن پڑھا تھا۔انہوں نے کہاکہ میں روحانیت سے محبت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی کے پچھلے دو سال مشکل تھے۔

اس دوران انہوں نے اپنے باطن کے بارے میں سوچنا شروع کیا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ اس عرصے میں انہوں نے قرآن پاک سمیت تمام مقدس کتابیں پڑھیں اور انہوں نے اس سال رمضان کے مہینے میں قرآن کو مکمل طور پڑھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرآن میں حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا جتنی بار تذکرہ ہوا ہے اس سے وہ حیران رہ گئے۔ یہ دلچسپ بات ہے،مجھے اس کی کہانی اور تجربے نے بہت متاثر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اسلام میں سادگی سے متاثر ہوا۔ قرآن سادہ ہے اور اس میں چیزیں شیشے کی طرح بالکل واضح ہیں۔ اسے پڑھنے کے بعد کوئی غلط فہمی نہیں رہتی۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.