کینیڈین آرٹسٹ ویک اینڈ کا غزہ کے فلسطینیوں کی خوراک کے لیے2.5 ملین ڈالر کا عطیہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ معروف کینیڈین آرٹسٹ ویک اینڈ نے غزہ کے فلسطینیوں کی خوراک کے لیے2.5 ملین ڈالر عطیہ کیے ہیں۔

العربیہ نے عالمی ادارے کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے حوالے سے بتایا کہ کینیڈین آرٹسٹ ویک اینڈ نے غزہ کے فلسطینیوں کی غذائی ضروریات کے لیے 2.5 ملین ڈالر عطیہ کیے ہیں،غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے دوران یہ دوسرا موقع ہے کہ کینیڈین آرٹسٹ نے فلسطینیوں کے لیے امداد فراہم کی ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ اس رقم سے بھوک و قحط کا شکار فلسطینیوں کی خوراک کا بندوست ہو سکے گا۔

علاوہ ازیں ویک اینڈ نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ غزہ کے فلسطینیوں کی مدد کے لیے ڈبلیو ایف پی کو جو کچھ عطیہ کر سکتے ہیں ضرور کریں۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.