بازارِ حسن کےمکینوں کے گرد گھومتی کہانی:ٹکسالی گیٹ

سیریل کلر جاوید اقبال پر بننے والی ایوارڈ وننگ فلم ‘ککڑی’ کے ہدایت کار ابوعلیحہ کی فلم ‘ٹکسالی گیٹ’ حال ہی میں سنیما گھروں کی زینت بنی ہے جس کی کہانی لاہور کے ریڈ لائٹ ایریا ‘ہیرا منڈی’ کے گرد گھومتی ہے۔

سولہ فروری کو ریلیز ہونے والی فلم نے اب تک باکس آفس پر کوئی خاص بزنس تو نہیں کیا لیکن اس کی کاسٹ کی پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو متاثر ضرور کیا ہے۔

فلم میں اداکارہ عائشہ عمر اور مہربانو نے ایک طوائف اور زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے۔ اداکار یاسر حسین طوائف چلانے والے شخص کے کردار میں نظر آئے ہیں جن کی اداکاری کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

‘ٹکسالی گیٹ’ کا دورانیہ صرف 95 منٹ ہے جس کی وجہ سے فلم بین بوریت کا شکار نہیں ہوتے، البتہ اس میں استعمال ہونے والی گالیوں سے بھری زبان کی وجہ سے اسے 18 سال سے بڑی عمر کے لوگوں کے لیے ہی موزوں سمجھا گیا ہے۔

Official Teaser – Film ” Taxali Gate” [ Ayesha Omar – Yasir Hussain ] (youtube.com)

Comments are closed.