اسلام آباد: گاڑیوں میں گیس سلنڈر لیکج کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے لئے مسافر اور اسکول کے بچوں کی گاڑیوں میں سی این جی، ایل پی جی گیس سلنڈر کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں مسافر گاڑیوں اور سکول وینز میں گیس سلنڈر کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ فیصلے پر عمل درآمد کے لئے تمام صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹیز، آئی جی موٹروے اور صوبائی آئی جیز کو احکامات جاری کر دیئے گئے۔
اوگرا نے ہدایت کی ہے کہ پبلک سروس وہیکلز اور اسکولز وینز کے اندر نصب گیس سلنڈر اتارنے کے لئے آپریشنز جلد شروع کیے جائیں۔ مسافر گاڑیوں میں گیس سلنڈر کے استعمال پر پابندی کے حکمنامے پر موٹروہیکل رولز199 مجریہ 1969کے تحت فوری عملدرآمد کرایا جائے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے پبلک ٹرانسپورٹ بالخصوص اسکول وینز میں حادثات پر قابو پانے اور انسانی جانوں کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔
Comments are closed.