ایک ہفتے کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں 2 ہزار237 پوائنٹس کی کمی

کراچی: ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 7 فیصد گر گیا، دوسری جانب  بینکوں کے درمیان ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج گذشتہ 4 ہفتوں کے طرح مندی کا شکار ہی رہی، ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ 2 ہزار 237 پوائنٹس کمی کے بعد 29 ہزار 429 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 7 فیصد گراوٹ ہوئی تو سرمایا کاروں کے 324 ارب روپے ڈوب گئے۔ ایک ہفتے کے دوران بیرونی سرمایاکاروں نے مجموعی طور پر 9 لاکھ 16 ہزار ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختتار کیا ہوا ہے، اس کے علاوہ کئی کمپنیوں کے مالیاتی نتائج میں بھی بہتری آنے کی اُمید نہیں۔

 دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 67 پیسے کمی کے بعد 158 روپے 44 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 10 پیسے اضافے سے 159 روپے 60 پیسے میں فروخت ہوئی ۔

Comments are closed.