کراچی: آٹے کے بعد چینی کے بحران کا خدشہ پیدا ہونے لگا، گنے کی پیداوار میں کمی اور زائد قیمتوں کے باعث چینی کی فی کلو گرام قیمت 77 تا 78 روپے کی سطح تک پہنچ گئی۔
فی الوقت مقامی شوگر ملیں فی کلو گرام چینی کی انڈر کاسٹ قیمت پر 71 روپے فی کلو گرام ایکس مل کے حساب سے فروخت کررہی ہیں، تھوک مارکیٹوں میں یہ چینی 73 روپے فی کلو گرام اور خوردہ سطح پر فی چینی 78 روپے میں کلو میں فروخت ہورہی ہے۔
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سندھ سرکل کے چئیرمین تارا چند نے رواں سال گنے کی پیداوار میں 15 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، حکومت کی جانب سے گنے کی فی من سرکاری قیمت 192 روپے مقرر کرنے کے باوجود شوگر ملوں کو کاشت کار اوسطاً 240 روپے فی من پر گنا فراہم کررہے ہیں۔
پنجاب میں بھی چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا اور وہاں چینی 78 تا 80 روپے فی کلو گرام فروخت کی جارہی ہے۔
Comments are closed.