اسلام آباد: آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اپریل کے مہینے کے لئے آر ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی۔
اوگرا نے اپریل کے مہینے کے لئے آر ایل این جی کی قیمت میں کمی سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت اپریل کے مہینے میں سوئی نادرن کے لئے ایل این جی کی قیمت میں 1.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قیمت میں 1.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کے بعد سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 9.58 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 9.55 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
مارچ میں سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 11.36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے سسٹم پر بھی ایل این جی کی قیمت 11.36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔
Comments are closed.