24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور ہفتہ کو سونا 234,800 روپے میں فروخت ہوا۔آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے اور 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت بھی بالترتیب 201,303 روپے اور 184,528 روپے پر مستحکم رہی ہے۔
فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور بالترتیب 2,600 روپے اور 2,211.93 روپے پر تجارت ہوئی۔ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2,254 ڈالر پر مستحکم رہی ہے۔
Comments are closed.