بابراعظم کو ٹی20 اور1 ڈے میں گرین شرٹس کی قیادت دوبارہ سونپ دی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان کا اعلان کر دیا، بابر اعظم ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

سلیکشن کمیٹی نے بابراعظم کو قومی ٹیم کا کپتان بنانے کی سفارش کی تھی۔

یاد رہے کہ بابر اعظم پہلے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں، وہ گزشتہ برس نومبر میں ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوئے تھے جس کے بعد پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ کا کپتان مقرر کر دیا تھا۔

بابر اعظم 52 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 109 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 71 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 42 میچز جیتے اور گرین شرٹس کو 23 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.