نئی حکومت کوآئی ایم ایف کیساتھ آٹھ ارب ڈالر کے نئے پروگرام کیلئے فوری مذاکرات کرنا ہوں گے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ نئے پروگرام کے لیے عالمی مالیاتی ادارہ مزید کڑی شرائط عائد کر سکتا ہے ۔ٹیکس، توانائی اور حکومتی کمپنیوں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات بھی کی جائیں۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق نئی حکومت کو فوری طور پر آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کیلئے مذاکرات کا آغاز کرنا ہو گا ۔ آئی ایم ایف سبسڈی کا حجم مزید کم کرنے ،محصولات بڑھانے اور گردشی قرض کنٹرول کرنے کیلئے نئی شرائط عائد کرسکتا ہے ۔ نئے پروگرام کیلئے پہلے سے زیادہ سخت شرائط کے اثرات آئندہ بجٹ میں نظر آئیں گے کیونکہ حکومت کو بجٹ سے قبل طے شدہ شرائط پر عملدرآمد کرناہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان کوآئندہ مالی سال 25 ارب ڈالر قرض کی ادائیگیاں کرنا ہوں گی ۔
Comments are closed.