سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سردیوں میں پنجاب اور اسلام آباد سمیت خیبر پختونخواہ میں بڑے گیس بحران خدشہ ظاہر کردیا، جس کے باعث سردیوں میں گھریلو صارفین کو صرف کھانا بنانے کیلئے گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
عوام بڑے گیس بحران کیلئے تیار ہوجائیں سردیاں آئی نہیں بحران نے پہلے ہی دستک دے دی،سردیوں میں گھریلو صارفین کو صرف کھانا بنانے کے اوقات میں ہی گیس ملے گی سوئی ناردرن حکام نے خبردارکردیا کہ سردیوں میں گیس شارٹ فال 500 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ جائے گا۔
حکام کے مطابق پنجاب، اسلام آباد سمیت خیبرپختونخواہ کے علاقوں میں اس بار موسم سرما کے دوران بڑے گیس بحران کا خدشہ ہے، جس کے باعث سردیوں میں گھریلو صارفین کو صرف کھانا بنانے کیلئے گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ سردیوں میں صنعتوں کوبھی گیس لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا گیس کی طلب و رسد میں فرق بڑھ رہا ہے تاہم طلب بڑھنے کے پیش نظر ایل این جی کی درآمد کویقینی بنایا جارہا ہے۔
Comments are closed.