اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے تعلیم و تربیت شفقت محمود نے ملک بھر میں ایک سال کے دوران یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
شفقت محمود کا کہنا ہے کہ سرکاری سٹرکچر بنانا ایک چلینج ہے لیکن اس کو جلد بنایا جائیگا، دنیا میں رائج نصاب کو دیکھ کر پاکستان میں تعلیمی نصاب کی تیار کیا جا رہا ہے، دیگر ممالک کے جدید نصاب کے معیار کا نصاب تعلیم بنانے میں وقت لگ رہا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے تعلیمی اہداف کو نصاب کے ساتھ پورا کرنا چاہتی ہے، یکساں نصاب تعلیم کیلئےبین الصوبائی کانفرنس میں سب کو اعتماد میں لے رہے ہیں، مختلف مکاتب فکرکے مشوروں سے نصاب بنایا جارہاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں سے باہر11 ہزارمیں سے7 ہزار بچوں کو داخل کرلیا گیا ہے، شرح خواندگی میں اضافے کے لیے تعلیم بالغان کے لیے نیا پروگرام لایا جارہا ہے، پرانے پروگرام ناکام ہونے کی وجوہات معلوم کرکے جدیدٹیکنالوجی سے بہتری لائیں گے۔
Comments are closed.