ریاض: سعودی عرب میں اب خواتین اساتذہ طلبا کو پڑھا سکیں گی اس سے قبل خواتین اساتذہ صرف طالبات کے لیے مختص تھیں۔
سعوی خبرایجنسی مطابق وزارت تعلیم نے سعودی عرب میں 14 ہزار 60 سرکاری اسکولوں میں اب خواتین اساتذہ طلبا کو بھی تعلیم دے سکیں گی۔ خواتین اساتذہ ابتدائی سیشن میں 4 سے 5 سال اور بعد ازاں 6 سے 8 سال تک کی عمر کے طلبا پڑھا سکیں گی۔
ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت روایت پسند سعودی عرب میں کئی نمایاں تبدیلیاں سامنے آرہی ہیں، خواتین کو گاڑی چلانے کے علاوہ ملازمتوں اور اکیلے سفر کرنے کی اجازت بھی مل گئی ہے جب کہ ثقافتی طائفوں کی آمد اور سینما ہال بھی کھولے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.