ایم ٹی آئی آرڈیننس کامقصد اسپتالوں کی نجکاری نہیں،بہترسہولیات دینا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ (ایم ٹی آئی) آرڈیننس سے اسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی اور تمام اسپتالوں کا درجہ سرکاری ہی رہے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ آرڈیننس اسپتالوں کی اصلاحات کا حصہ ہے، میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ آرڈیننس سے اسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی، آرڈیننس کا مقصد سرکاری اسپتالوں کے نظام کوبہتربنانا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بہتر انتظام والے اسپتالوں سے مریضوں کو بہتر سہولیات ملیں گی جب کہ تمام اسپتال سرکاری اسپتال ہی رہیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے ایم ٹی آئی ایکٹ نافذ کر دیا ہے جس  کے بعد تمام ٹیچنگ اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی سرکاری ملازمت کا درجہ ختم کر دیا تھا۔

Comments are closed.