پیرس کے خوبصورت ٹریک پر ٹور ڈی فرانس کا چوتھا مرحلہ مکمل

پیرس: سائیکلنگ کے سب سے بڑے ایونٹ ٹور ڈی فرانس کا چوتھا مرحلہ اطالوی رائیڈرز ایلیا وائیویانی نے جیت لیا، فرنچ سائیکلسٹ کی مجموعی برتری برقرار رہی۔

پیرس کے خوبصورت ٹریک پر سائیکل ریس، ٹور ڈی فرانس کا چوتھا مرحلہ مکمل ہوا، 213.5 کلومیٹر فاصلے کے مقابلے میں دنیا بھر کے سائیکلسٹ اِن ایکشن ہوئے، میدانی راستہ، بل کھاتی سڑکوں پر رائیڈرز نے کمال مہارتیں، زور آزمائی کا مظاہرہ کیا۔

ٹور ڈی فرانس کا چوتھا مرحلہ دیکھنے کے لئے پرستاروں کی بڑی تعداد موجود تھی، جو اپنے ہیروز کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب اور دل کھول کر داد دیتے نظر آئے۔

اٹالین سائیکلسٹ ایلیا وائیویانی نے کامیابی حاصل کی، فرانس کے جولین الافلپی مجموعی برتری برقرار رہی۔ سپر میگا ایونٹ کے پانچویں مرحلے میں 175.5 کلومیٹر فاصلے کا امتحان ہوگا۔

Comments are closed.