انضمام الحق نے چیف سلیکٹر پی سی بی کے عہدے کو خداحافظ کہہ دیا

لاہور: لیجنڈری انضمام الحق نے بطور چیف سلیکٹر عہدے کو خدا حافظ کہہ دیا،کہتے ہیں کوئی اور ذمہ داری کے لیے تیار ہیں، اپنے بھتیجے امام الحق کی سلیکشن کا خوب دفاع کرتے ہوئے کہا ہمیشہ پرفارمنس پر انتخاب کیا، اگرنادانستہ کسی کھلاڑی کے ساتھ زیادتی ہوگئی ہو تو وہ معذرت خواہ ہیں۔

بطور ٹاپ آرڈر بلے باز پھرکپتان اور اب چیف سلیکٹر ذمہ داریاں نبھانے والے انضمام الحق کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کا کہنا تھا تھا کہ سوا تین سال ٹیمیں سلیکٹ کیں، معاہدہ پورا ہوچکا، مزید یہ خدمات نہیں نبھا سکتے، ساتھ ہی کسی اور اہم جاب میں دلچسپی ظاہر کردی۔

ورلڈکپ  سے آؤٹ ہونا بدقسمتی قرار دیتے ہوئے انہوں نے ٹیم کی کارکردگی کو تسلی بخش  کہا کہ بھتیجے امام الحق کے انتخاب کا بھی بھرپور دفاع کیا۔

 انضمام الحق نے واضح کیا کہ بطور چیف سلیکٹر انہوں نے کسی کھلاڑی سے دانستہ زیادتی نہیں کی اگر پھر بھی کوئی غلطی ہو گئی ہو تو معذرت چاہتے ہیں، ساتھ ہی  سلیکشن کے لیے نئے لوگوں کو موقع دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments are closed.