گوجرانوالا: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز باؤلر حسن علی نے اپنی شادی کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔ انہوں نے اعلان کیاہے کہ بھارتی لڑکی سے شادی کرنے جا رہاہوں اور اس حوالے سے چلنے والی خبریں بھی درست ہیں۔
گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ لڑکی کا نام شامیہ نہیں بلکہ سامعہ ہے، ان سے ملاقات ایک سال قبل دبئی میں ڈنر پر ہوئی تھی، میرے بھائی اور بھابھی نے سامعہ کے خاندان والوں سے ملاقات کی ہے۔
کرکٹر کا کہنا ہے کہ ان کی ہونے والی اہلیہ کی ابھی تک سامنے آنے والی تصاویر بھی اصل نہیں ہیں، ان کے خاندان نے فی الحال تصویر جاری کرنے سے منع کیا ہے جب کہ شادی پاکستانی روایات کے مطابق ہوگی۔
حسن علی کی ہونے والی دلہن سامعہ کا تعلق بھارت سے ہے، وہ غیر ملکی ایئرلائن سے وابستہ اور اپنے والدین کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں اور انہوں نے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔
Comments are closed.