ٹوکیو: چھینا جھپٹی اور دھکم پیل کے کھیل رگبی کے بڑے مقابلوں میں انگلینڈ نے اپنے روایتی حریف آسٹریلیا کو ہرا دیا، جس کے بعد انگلینڈ رگبی ورلڈ کپ ایونٹ میں 12 سال بعد سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا۔
جاپان کے شہر اوئتا میں کھیلنے جانے والا رگبی ورلڈکپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا، آج روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، انگلینڈ نے کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ اور پہلے ہاف کا اختتام 9 کے مقابلے میں 17 پوائنٹس کی برتری پر ہوا۔
دوسرے ہاف میں بھی انگلش کھلاڑیوں نے اپنا جوش و جذبہ برقرار رکھا اور 16 مغ مقابلے میں 40 پوائنٹ کے بڑے فرق سے کامیابی سمیٹی۔ آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کر کے انگلینڈ نے 2007 کے بعد سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے 2015 میں ایسے ہی ایک میچ میں انگلینڈ کو شکست دی تھی، انگلینڈ کی ٹیم نے روایتی حریف آسٹریلوی ٹیم کو ہرا کر چار سال پرانا حساب برابر کر دیا۔
Comments are closed.