اسلام آباد پولو ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغا، افتتاحی میچ بی این پولو فاتح قرار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پولو ٹورنامنٹ میں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، افتتاحی میچ میں بی این پولو نے پاکستان ائیرفورس کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

اسلام آباد کلب پولو گرائونڈ میں کھیلے گئے مقابلے میں ائیرفورس اور بی این پولو کی ٹیموں کے درمیان زبردست جوڑ پڑا، تاہم بی این پولو کی ٹیم نے ملنے والے مواقع سے بہترین فائدہ اٹھاتے ہوئے 6گول کیے جب کہ ائیرفورس کی ٹیم صرف 2 ہی گول کر سکی۔

ایونٹ میں شریک ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے اسلام آباد کلب میں پولو کے حوالے سے دستیاب سہولیات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایونٹ کے لئے انتظامیہ کی جانب سے نہایت اچھے انتظامات کیے گئے ہیں۔ پاکستانی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ بہترین سہولیات اور دنیا کے مایہ ناز کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر پاکستانی پلئرز کے کھیل میں نکھار آئے گا

ٹورنامنٹ میں بدھ کے روز بی این پولو کالاباغ آسیان سے ٹکرائے گی،روبن رائونڈ لیگ کی بنیاد پر ہونے والے اسلام آباد اوپن پولو ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.