پاکستان کرکٹ بورڈ حکام اورسینئیر کھلاڑیوں کا رونا کام نہ آیا۔وزیراعظم عمران خان نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کی تجویز ایک با رپھرمسترد کردی۔
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی، چیف ایگزیکٹو وسیم خان، کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم، ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق، قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ نے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے سے متعلق مشاورت کی گئی، سابق کرکٹرز نے وزیر اعظم کے سامنے موقف اختیا رکیاکہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے سے بڑی تعداد میں مقامی کھلاڑی بے روزگار ہو چکے ہیں اور ان کا کوئی پُر سان حال نہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ریجنل کرکٹ سب سے بہترین ڈومیسٹک اسٹرکچر ہے، اگر کرکٹ ٹھیک کرنی ہے تو ڈومیسٹک ریجن کرکٹ واحد حل ہے، جب نظام بدلتا ہے تو یکدم نتائج نہیں آتے، نئے ڈومیسٹک ڈھانچے سے حقیقی ٹیلنٹ اوپر آئے گا۔
وزیراعظم کاکہنا تھا کہ مصباح الحق، اظہر علی اور محمد حفیظ کو سمجھایا ہے کہ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کیلیے اصلاحات میں مشکلات پیش ہوگی مگر اس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے، کسی بھی سسٹم کو موثر بنانے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔
محمد وقاص انڈر19ورلڈکپ اور ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور 60 فرسٹ کلاس میچز میں بھی حصہ لیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے فیصلے کے بعد پاکستان کا یہ باصلاحیت نوجوان کھلاڑی اب آن لائن کمپنی کے تحت موٹر سائیکل چلا کر مسافروں کو منزل پر پہنچاتا ہے ۔
وقاص کا کہناہے پہلے ہر ماہ 60 ہزار روپے ملتے تھے لیکن اب دن بھر موٹر سائیکل چلا کر بمشکل 600 روپے کماتا ہوں جس سے گھر کا چولہا جلتاہے ۔یوں اب میری طرح غریب گھروں کے ہزاروں کھلاڑیوں کے قومی ٹیم میں کھیلنے کے خواب چکنا چور ہو چکے ہیں تو نئے بچے بھی کرکٹ سے دور ہو جائیں گے۔
Comments are closed.