اسلام آباد: اٹھائیس ماہ سے مستقل ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی عدم تعیناتی کے معاملے پر بڑی پیشرفت ہوئی ہے، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ نے ڈی جی پی ایس بی کی جلد تعیناتی کی نوید سنا دی۔
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ وہ پہلے دن سے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے سربراہ کی تعیںناتی کا عمل مکمل کرنا چاہ رہی تھی تاہم پہلے ٹاسک فورس کی سفارشات کے باعث تاخیر ہوئی، ایک افسر نے ہائیکورٹ میں کیس دائر کردیا۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ نے بتایا کہ اب کیس ختم ہو چکا ہے، ڈی جی کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا،چند روز میں نام وفاقی کابینہ کو بھجوا دیں گے۔
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ تقرری کیلئے انٹرویوز کا عمل جاری ہے،آئندہ چند روز میں تین نام کابینہ کو بھجوا دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ جب تک تمام شراکت دار مل کر کام نہیں کریں گے کھیلوں کی صورتحال بہتر نہیں ہو گی۔
Comments are closed.