پیرس اولمپکس : افغان ایتھلیٹ بریک ڈانسر منیزہ ‘متنازع پہناوے’ پر نااہل قرار

پیرس اولمپکس میں تارکینِ وطن کے مقابلوں میں حصہ لینے والی افغان ایتھلیٹ بریک ڈانسر منیزہ تالاش کو ‘متنازع پہناوے’ پر نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

منیزہ نے اپنی بھارتی حریف سرج جوئے کے خلاف اولمپک بریک کے پری کوالیفائر مقابلے میں کاندھے پر ایک کپڑا ڈال رکھا تھا جس پر ‘ فری افغان ویمن’ تحریر تھا۔

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق اولمپکس ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 21 سالہ تالاش نے اپنے لباس پر سیاسی نعرے کو نمایاں کر کے اولمپکس چارٹر کے رول 50 کی خلاف ورزی کی ہے جس پر وہ نااہل قرار دی گئی ہیں۔

اولمپکس چارٹر کے رول 50 کے مطابق اولمپکس مقابلے کی جگہ یا کسی بھی مقام پر ایتھلیٹ سیاسی، مذہبی یا نسلی امتیاز پر مبنی مظاہرہ نہیں کر سکتا۔

پیرس اولمپکس میں چھ ایتھلیٹس افغانستان کی نمائندگی کر رہے ہیں جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ تاہم افغانستان کی طالبان حکومت خواتین ایتھلیٹس کو تسلیم نہیں کرتی۔

مذکورہ تمام ایتھلیٹس سائیکلنگ، ایتھلیٹک، سوئمنگ اور جوڈو میں افغانستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.