ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان

ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلنے 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔ یہ پاکستان کی آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 25-2022 کی پاکستان میں آخری سیریز ہوگی۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق تین ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 25-2022کا حصہ ہیں ۔

یہ میچز 18، 21 اور 23 اپریل کو کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریز کے بعد پانچ ٹی ٹونٹی میچز اسی مقام پر کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹونٹی میچز 26، 28، 30 اپریل، 2 اور 3 مئی کو شیڈول ہیں۔ون ڈے انٹرنیشنل میچ شام ساڑھے تین بجے شروع ہونگے جبکہ ٹی ٹونٹی میچ کا آغاز شام ساڑھے سات بجے ہوگا۔

پاکستان ویمنز ٹیم اس وقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں تیسرے نمبر پر ہے، اس نے 18 میچوں میں 16 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم 12 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان آٹھویں نمبر پر ہے جبکہ ویسٹ انڈیز چھٹے نمبر پر ہے۔

ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کا 2021 کے بعد دوسرا دور پاکستان ہوگا۔ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 سیریز بھی چوتھی سیریز ہوگی جس کی میزبانی پاکستان کرکٹ بورڈ کررہا ہے۔آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پاکستان کی آخری سیریز اس سال مئی میں انگلینڈ کے دورے میں ہوگی۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.