پی ایس ایل 9 کا چیمپئن کون؟ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز آج مد مقابل

 پی ایس ایل کے 9 ویں سیزن کا چیمپئن کون بنے گا؟ فیصلہ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ میں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں ایڈیشن کا فائنل آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا، ملتان سلطانز کی ٹیم مسلسل چوتھی بار میگا پاکستانی ایونٹ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم بن گئی، ملتان سلطانز نے 2021ء میں ٹائٹل بھی جیتا تھا، اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم تیسری بار فائنل میں قسمت آزمائے گی، یونائیٹڈ نے 2016ء اور 2018ء میں چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

دوسری جانب ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کے فائنل سے قبل ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن ہوا، کراچی پورٹ ٹرسٹ بلڈنگ میں محمد رضوان اور شاداب خان نے ٹرافی کیساتھ تصاویر بنوائیں، اس دوران دونوں کپتان خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.