امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ریلیف اور اخراجات سے متعلق پیکج کے بِل پر دستخط کرتے ہوئے اسے قانون کا درجہ دے دیا ہے۔ ابتداء میں صدر ٹرمپ نے اس بِل پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھاکہ وہ لوگوں کو بڑا ریلیف دینا چاہتے ہیں۔
صدر ٹرمپ اگر اس بِل پر دستخط میں دیر کرتے تو لاکھوں امریکی عارضی طور پر بے روزگاری کی صورت میں ملنے والے الاؤنس حاصل سے محروم ہو جاتے۔ کانگریس نے کئی ماہ کی بحث و مباحثے کے بعد 900 بلین امریکی ڈالر کا ریلیف پیکج منظور کیا تھا۔
یہ پیکج حکومتی اخراجات کے 2اعشاریہ 3 کھرب امریکی ڈالر کا حصہ ہے ۔ امریکہ کے نوکے منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ اگر صدر ٹرمپ بِل پر دستخط کرنے میں تاخیر کریں گے تو اس کے تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے۔
Comments are closed.