بارسلونا میں میرسے تہوار کا آغاز ہوچکا ہے۔ میرسے میں ہونے والی دوڑ کے 45ویں ایڈیشن میں 10 ہزار افراد نے شرکت کی۔مردوں کی ریس میں مراکش کے ال غزنوی نے 29 منٹ 20 سیکنڈ جبکہ خواتین کی ریس میں دوئی ابوکر الوہبی نے 34 منٹ 47 سیکنڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ریس میں 33 فیصد خواتین نے شرکت کی۔
ریس کا افتتاح بارسلونا کے مئیر جاما کلبونی نے کیا۔ ریس کا آغاز پلاسہ اسپانیہ سے ہوا۔ ریس کہ وجہ سے شہر کی متعدد شاہراہوں کو بند کیاگیاتھا۔ ریس دیکھنے کےلئے شائقین کثیر تعداد میں جمع ہوئے
رواں سال ریس سے ہونے والی آمدنی جنسی تشدد کے لئے کام کرنے والے ادارے ان ویا ایسوسی ایشن کو دی جائے گی۔ رواں سال 10 کلومیٹر کے ساتھ دو کلومیٹر کی دوڑ بھی شامل کی گئی۔1.6کلومیٹر ریس 2007سے 2011 کے درمیان پیدا ہونے والوں کے لئے شامل کہ گئی تھی
Comments are closed.