سپین سینٹ کے نائب صدر خاویر اگناسیو اور سفیر پاکستان ڈاکٹرظہور احمد کے درمیان ملاقات

سپین میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹرظہور احمد اورسینیٹ آف سپین کے نائب صدر مسٹر خاویراگناسیو کے مابین ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پاکستان اور سپین کے درمیان پارلیمانی دوروں کو بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔

پاکستانی سفیر نے نائب صدرخاویرکو پاکستانی اجرک بطور تحفہ پیش کی۔ ملاقات میں سفیر پاکستان کے ہمراہ ڈپٹی ہیڈ آف مشن عائزہ شجاعت بھی موجود تھیں

سینٹ کے نائب صدر اور سفیر پاکستان کے مابین ملاقات سپین کی سینٹ میں ہوئی ملاقات کے بعد سفیر پاکستان نے اس موقع پر اپنے تاثرات قلمبند کئے۔

 

Comments are closed.